Can't connect right now! retry

پاکستان
03 مارچ ، 2021

وزیراعظم برہم نہیں ہوئے، کہا تم پر رتی برابر شک نہیں، شہریار آفریدی

وزیراعظم کو بیلٹ پیپرکابتایاتوانہوں نے ہی آر او کو درخواست دینے کی ہدایت کی، شہریار آفریدی— فوٹو:فائل 

پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پرئیذائڈنگ افسر کو  دوبارہ بیلٹ پیپر کیلئے درخواست دے دی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں شہریار آفریدی کا کہنا تھاکہ میری درخواست پر آر او کو فیصلہ کرنا ہے جس کا انتظار ہے جبکہ وزیراعظم کےاظہاربرہمی سےمتعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کو بیلٹ پیپرکابتایاتوانہوں نے ہی آر او کو درخواست دینے کی ہدایت کی۔

شہریار آفریدی کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ تم میرے سب سے بااعتماد اور وفادار ساتھی ہو، تم پر رتی برابر بھی شک نہیں ہے، غلطی انسان سے ہی ہوتی ہے۔

واضح رہےکہ سینیٹ الیکشن میں شہریار آفریدی نے اپنے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دیے جس کے باعث ان کا ووٹ ضائع ہوگیا۔

بعد ازاں اس حوالے سے شہریار آفریدی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو درخواست دائر کی گئی جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ کچھ دن سے میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی، اس لیے الیکشن کی تیاری کے حوالے سے پارٹی اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکا تھا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM