Can't connect right now! retry

پاکستان
03 مارچ ، 2021

سینیٹ الیکشن: وزیراعظم شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے پر شدید برہم

اسلام آباد: وزیراعظم سینیٹ الیکشن میں شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے پر سخت ناراض ہوگئے۔

جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار آفریدی اپنا ووٹ ضائع ہونے پر وزیراعظم کو کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے جس پر وزیراعظم نے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سب کو طریقہ کار بتایا گیا تھا کہ ووٹ کیسے کاسٹ ہوتا ہے، آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنا چاہیے تھی۔

وزیراعظم نے شہریار آفریدی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو نہیں پتا کس طرح ووٹ کاسٹ کرتےہیں؟ آپ ایم این اے ہیں، اس طرح کی غلطی کیسے کردی۔

واضح رہےکہ سینیٹ الیکشن میں شہریار آفریدی نے اپنے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دیے تھے جس کے باعث ووٹوں کی گنتی کے وقت ان کا ووٹ ضائع تصور ہو گا۔ 

بعد ازاں اس حوالے سے شہریار آفریدی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو درخواست دائر کی گئی جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ کچھ دن سے میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی، اس لیے الیکشن کی تیاری کے حوالے سے پارٹی اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکا تھا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM