Can't connect right now! retry

پاکستان
03 مارچ ، 2021

سینیٹ الیکشن: وزیر مملکت شہریار آفریدی کا ووٹ کیسے ضائع ہوا؟

چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار آفریدی کا سینیٹ الیکشن کے لیے ڈالا گیا ووٹ ضائع ہو گیا۔

شہریار آفریدی نے اپنے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دیے تھے جس کے باعث اس بات کا قوی امکان ہے کہ ووٹوں کی گنتی کے دوران ان کا ووٹ ضائع تصور کیا جائے گا۔

بعد ازاں اس حوالے سے شہریار آفریدی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو درخواست دائر کی گئی جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ کچھ دن سے میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی، اس لیے الیکشن کی تیاری کے حوالے سے پارٹی اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکا تھا۔

چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ جب ووٹ کاسٹ کرنے پہنچا تو آپ سے اور آپ کے اسٹاف سے پوچھا، آپ کا عملہ مجھے گائیڈ کرنے میں ناکام رہا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع ہو گیا تھا تاہم انہیں بیلٹ پیپر دوبارہ جاری کیا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM