Can't connect right now! retry

شردھا نے اپنی سالگرہ پر والد سے کس خواہش کا اظہار کیا؟

فائل:فوٹو

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اس برس اپنی 34 ویں سالگرہ خاندان کے ہمراہ مالدیپ میں منارہی ہیں جس پر اداکار کے والد اور بالی وڈ اداکار شکتی کپور نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور ان دنوں فیملی کے ہمراہ مالدیپ میں کزن کی شادی کی تقریبات کو انجوائے کررہی ہیں۔

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

اس سے قبل بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں شردھا کپور کا کہنا تھا کہ انہیں شکتی کپور کی بیٹی ہونے پر فخر ہے اور اگلی بار بھی ان کی بیٹی ہی بننا چاہیں گی۔

شردھا نے بتایا کہ انہوں نے والد سے سالگرہ کے موقع پر سگریٹ نوشی ترک کرنے کی خواہش کی تھی۔

خیال رہے کہ شردھا کپور نے شکتی کپور سے سگریٹ نوشی ترک کرنے کی خواہش کا اظہار ان کے بگ باس میں بطور کنٹیسٹنٹ شرکت کے دوران کیا تھا۔

2010 میں رئیلیٹی شو بگ باس کے پانچویں سیزن میں اداکار شکتی کپور 13 خواتین کنٹیسٹنٹ کے درمیان اکیلے مرد تھے اور وہ شو میں ووٹ ڈالنے والے پہلے افراد میں شامل تھے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM