Can't connect right now! retry

’اداکارہ بڑھاپے کے نہایت قریب ہیں‘

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

سوشل میڈیا جہاں شوبز شخصیات کی مقبولیت کاسبب ہے وہیں شوبز شخصیات بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہی صارفین کی تنقید کا نشانہ بن جاتی ہیں ۔

حال ہی میں ماڈل و اداکارہ سائرہ یوسف گلوکار عاطف اسلم کے نئے گانے ’رات ‘ میں نظر آئی تھیں لیکن خلاف توقع سائرہ یوسف کی شوٹ سے قبل لی گئی ایک جھلک صارفین کو قدرے پسند نہ آئی کیونکہ صارفین نے ان کے چہرے کی جلد کو لے کر ان پر تنقید شروع کردی۔

اداکارہ کی وائرل تصویر ان کی بہن پلوشہ یوسف کے سیلون سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی جلد مداحوں کے خیال کے برعکس نرم وملائم اور شاندار نہیں ہے۔

اسکرین گریب

ایک صارف نے لکھا کہ اف! زوم ہوگیا غلطی سے، کیا حال کیا ہوا ہے اسکن کا بی بی نے۔

اسکرین گریب

 ایک صارف نے سائرہ یوسف کے میک اپ کو خوفناک قرار دیا جب کہ ایک نے کہا کہ اداکارہ بڑھاپے کے نہایت قریب ہیں۔

دوسری جانب متعدد مداحوں نے سائرہ یوسف کی حمایت میں آواز اٹھاتے ہوئے ان کی تعریف بھی کی۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بعد ازاں اداکارہ کی بہن پلوشہ کی جانب سے تمام خوبصورت خواتین کو چیلنج کیا گیا کہ وہ اپنی بغیر فلٹر اور بغیر میک اپ لک تصاویر شیئر کریں کیونکہ پلوشہ نےاپنی بھی ایک ایسی ہی تصویر شیئر کی۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

سائرہ یوسف نے بہن کی پوسٹ پر چیلنج کو پورا کرتے ہوئے بنا میک اپ اور بنا فلٹر تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کی اور کہا کہ مجھے واقعی اپنی جلد پسند ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM