Can't connect right now! retry

’کل ہو نہ ہو‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ دِکھنے والی بچی اب کیا کر رہی ہے؟

فوٹو: فائل 

آج ہم آپ کو بالی وڈ کی مقبول ترین فلم ’کل ہو نہ ہو’ میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کرنے والی چائلڈ آرٹسٹ جھنک شکلاکے بارے میں بتائیں گے۔

متعدد بھارتی فلموں اور ڈراموں میں چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے اداکاری کرنے والی جھنک شکلا اب 25 سال کی ہو گئی ہیں۔

جھنک شکلا نے حال ہی میں ایک بھارتی ڈیجیٹل پلیٹ فارم بروٹ انڈیا کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی مصروفیات بتائیں۔

چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی جھنک شکلا نے بتایا کہ جب وہ 15 سال کی ہوئیں تو انہوں نے اداکاری سے وقفہ لینے کا سوچا۔

بھارت کے معروف سٹ کام ‘کرشمہ کا کرشمہ‘ میں اداکاری کرنے والی جھنک نے بتایا کہ انہیں اب اکیلے رہنا اچھا لگتا ہے اور وہ اب ایک آرکیالوجسٹ ہیں۔

جھنک کا مزید کہنا تھا کہ وہ نیوزی لینڈ جانا چاہتی ہیں اور وہاں میوزم میں کام کرکے ایک پُرسکون زندگی گزارنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM