Can't connect right now! retry

دنیا
03 مارچ ، 2021

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی ایک اہم نامزدگی واپس لے لی

فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی ایک اہم نامزدگی کو واپس لے لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نےڈائریکٹر آفس مینجمنٹ اینڈ بجٹ کے لیے نیرا ٹنڈین کی نامزدگی کا اعلان کیا تھا تاہم اس پر قانون سازوں کی جانب سے شدید تشویش ظاہر کی گئی تھی جس پر صدر جوبائیڈن نے اس تقرری سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ ری پبلکن سینیٹرز اور ڈیموکریٹس نے ٹرمپ کے دورہ صدارت میں نیرا کی بعض ٹوئٹس کی بنا پر ان کی نامزدگی کی مخالفت کی۔

اپنے ایک بیان میں جوبائیڈن نے کہا کہ انہوں نے تنازع کی وجہ سے نیرا کی جانب سے عہدے سے دستبرداری کی درخواست کو قبول کرلیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نیرا کی اہلیت، تجربے اور ریکارڈ کی بنا پر وہ ان کی بے حد عزت کرتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ اپنی انتظامیہ میں ان کے کسی کردار کے منتظر ہیں، وہ ہمارے کام کے اندر ایک اہم نظریہ لے کر آئیں گی۔

تاہم امریکی صدر نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ وہ نیرا کو اپنی انتظامیہ میں اب کیا ذمہ داریاں دیں گے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اس سے قبل نیرا امریکی ڈیولپمنٹ سینٹر کی صدر کی ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM