Can't connect right now! retry

پاکستان
03 مارچ ، 2021

سینیٹ الیکشن: وزیراعظم عمران خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

اسلام آباد: سینیٹ کے الیکشن میں وزیراعظم عمران خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

وزیراعظم عمران خان سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے قومی اسمبلی میں پہنچے جہاں حکومتی ارکان نے ان کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر حکومتی اراکین نے وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

ایوان میں پہنچنے پر ووٹ ڈالنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کا نام پکارا گیا جس کے بعد انہوں نے ریٹرننگ افسر کے پاس جاکر اپنے ووٹ کا اندراج کیا اور ووٹ کاسٹ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ایوان میں حفیظ شیخ اور دیگر حکومتی وزرا سے غیر رسمی ملاقات بھی کی جب کہ وزیراعظم اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ایوان سے چلے گئے۔

وزیراعظم کی اسمبلی میں موجودگی کے دوران پیپلز پارٹی ارکان نے نعرے بازی کی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے نعرے بازی نہ کرنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM