Can't connect right now! retry

پاکستان
03 مارچ ، 2021

اسلام آباد ہائیکورٹ: فیصل واوڈا کی نااہلی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو دوہری شہریت چھپانے پر نااہل کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی جانب سے ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ان کے مؤکل نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد ان کی نااہلی کی درخواست غیر مؤثر ہو گئی ہے۔

فیصل واوڈا کے وکیل نے ان کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ عدالت میں بھی پیش کیا۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے خلاف الیکشن کمیشن اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوہری شہریت کے معاملے پر نااہلی کیس کی سماعت ہو رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ بھی دیا ہے جس پر وہ سینیٹ الیکشن لڑرہے ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM