Can't connect right now! retry

نیوزی لینڈ میں اندھیرے میں چمکنے والی شارک کی تین اقسام دریافت

کائٹ فِن، بلیک بیلی اور سدرن لینٹرن شارکوں میں چکمنے کا عمل پہلی بار تحریری شکل میں ریکارڈ کیا گیا— فوٹو: دی گارجین

سائنسدانوں نے نیو زی لینڈ کے قریب گہرے پانیوں میں اندھیرے میں چمکنے والی شارک کی تین اقسام دریافت کرلیں۔

مغربی میڈیا کے مطابق گہرے پانیوں میں چکمتی ہوئی آبی حیات کی موجودگی عام ہے لیکن کائٹ فِن، بلیک بیلی اور سدرن لینٹرن شارکوں میں چکمنے کا عمل پہلی بار تحریری شکل میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 ان میں 6 فٹ لمبی کائٹ فِن شارک بھی شامل ہے جو اندھیرے میں چکمنے والی دنیا کی سب سے بڑی مہرے دار حیات ہے یعنی ریڑھ کی ہڈی رکھنے والا جانور ہے۔

نیوزی لینڈ اور بیلجیم کے سائنسدانوں پر مشتمل ریسرچ ٹیم نے یہ اقسام دریافت کی ہیں جس پر مزید تحقیق کی جارہی ہے۔ 

اس حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آبی حیات کو سمجھنے میں یہ دریافت انتہائی اہم ہے کیونکہ کُرہِ ارض میں آبی نظام پر سب سے کم تحقیق ہوئی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM