Can't connect right now! retry

"آپ خود بھی فاصلہ اختیار کریں"، حرا مانی تنقید کی زد میں

حرا مانی انسٹاگرام فوٹو—

ڈرامہ سیریل ’دو بول‘ سے مقبول ہونے والی اداکارہ حرا مانی نے لوگوں کو کورونا وائرس پھیلاؤ  روکنے کے لیے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی جو انہیں خود ہی مہنگی پڑ گئی۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حرا نے اپنے شوہر و اداکار مانی کے ساتھ لی گئی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں دونوں ماسک پہنے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے سے قریب ہیں۔

اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سب سے پہلے تمام افراد کو ہدایت کی کہ ’گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں‘۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’ہمارے کورونا کے ٹیسٹ منفی آئیں ہیں اور یہ خود سے قرنطینہ اختیار کرنے کے بعد کی تصویر ہے اور اب بھی ہم گھروں میں محدود ہیں‘۔

آخر میں اداکارہ نے درخواست کی ’آپ سب بھی اسی طرح احتیاط کریں ضروری ہے‘۔

پوسٹ کے کیپشن پر غور کیا جائے تو حرا مانی موجودہ صورتحال میں کسی نقصان سے بچنے کے لیے ٹھیک ہی ہدایت کر رہی ہیں مگر تب بھی وہ اپنی شیئر کردہ تصویر کے باعث تنقید کا شکار ہوگئیں۔

متعدد مداحوں نے تصویر پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’پہلے آپ خود اس پر عمل کریں‘۔

پوسٹ پر ہونے والے تبصرے—اسکرین گریب

ڈاکٹر فائزہ حسین نامی مداح لکھتی ہیں’ آئسولیشن کو مطلب اپنے ہاتھوں کو خود سے بھی دور رکھنا ہے، کوئی مصافحہ نہیں، پڑھے لکھے لوگوں سے یہ امید نہیں تھی‘۔

جب کہ یوسی نامی صارف نے اداکارہ کو کومنٹ میں فاصلہ اختیار کرنے کی ہدایت کی، اسی طرح مورس نامی مداح نے بھی لکھا کہ آپ خود بھی فاصلہ اختیار کریں۔

زوہیب نامی صارف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت نے گھر رہنے کو کہا ہے، گھر پر رہ  کر یہ سب کرنے کو نہیں کہا۔

نمو ملک نامی مداح نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ’سدھر جاؤ اب بھی وقت ہے‘۔

کچھ مداحوں نے ان کی مذکورہ تصویر کو چھچھورا پن قرار دیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر اگرچہ کئی ممالک نے حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے لاک ڈاؤن کردیا ہے تاہم اس کے باوجود ماہرین ایک ہی گھر میں رہنے والے افراد کو بھی ایک دوسرے سے دور رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ 

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM