Can't connect right now! retry

کھیل
25 مارچ ، 2020

رونالڈو کا کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے کیلیے طبی آلات کا عطیہ

—فوٹو فائل

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو  نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے لیےطبی آلات عطیہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے طبی آلات پرتگال کے دارالحکومت لزبن کے سینٹا ماریہ اسپتال اور پورٹو کے سینٹو انتونیو اسپتال کو  عطیہ کیے، ساتھ ہی ان کے ایجنٹ  جارج مینڈس نے بھی اس کارخیر میں حصہ لیا ہے۔ 

لزبن اسپتال انتظامیہ کے مطابق رونالڈو کی جانب سے عطیہ کیے گئے آلات میں  اسپتال کے لیے 10 بستر، وینٹی لیٹرز، دل کی مانیٹرنگ مشین، انفیوژن پمپس اور سرنجز  لی گئی ہیں جس کے لیے رونالڈو کے شکر گزار ہیں۔

دوسری جانب سینٹو اسپتال کونسل کے صدر باربوسا  کا کہنا تھا کہ ہم تہہ دل سے رونالڈو کے اس کار خیر میں قدم بڑھانے پر مشکور ہیں، یہ ملک کی موجودہ صورتحال میں کافی مددگار ہے جس کی ضرورت ہے۔  

واضح رہے کہ پرتگال کے وزرات صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 2 ہزار 362 ہے اور اب تک 29 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

دنیا میں کورونا وائرس کی صورتحال 

کورونا وائرس دنیا کے 197 ممالک تک پھیل گیا جس کی لپیٹ میں اب تک  4 لاکھ 22 ہزار افراد آچکے ہیں جب کہ لاک افراد کی تعداد 18 ہزار 892 ہو گئی ہے۔

 عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکا وبا کا مرکز بن سکتا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM