LIVE

’ڈی سی اور سی پی او سن لیں، پی ٹی آئی کا جائز کام نہ کیا تو خود ذمہ دار ہوں گے‘

ویب ڈیسک
June 07, 2021
 

پی ٹی آئی پنجاب کے صدر سینیٹر اعجاز چوہدری   نے ڈپٹی کمشنر اور سی پی او  کو وارننگ دی ہے۔

گوجرانوالہ میں ورکرزکنونشن سےخطاب کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور سی پی او سن لیں، پی ٹی آئی رہنما کا جائز کام نہ کیا اور اس کا فون نہ سنا تو آپ خود ذمے دار ہوں گے۔

اعجاز چوہدری  نے کہا کہ  اگر کوئی پی ٹی آئی رہنما سرکاری افسران کے پاس ناجائز کام لے کر آئے تو مجھے رپورٹ کریں، میں خود اسے نکال دوں گا۔

دوسری جانب عوامی اجتماعات پر پابندی کے باوجود ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جہاں اعجاز چوہدری سمیت کسی نے بھی ماسک نہیں پہنا تھا۔