LIVE

کراچی، ضلع وسطی میں کورونا کیسز میں اضافے پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان

ویب ڈیسک
June 06, 2021
 

کورونا کیسز میں اضافے کے بعد کراچی میں ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ چاروں ٹاؤنز میں 170 کورونا کے مریض موجود ہیں جس کے بعد گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس میں 5 سے 19 جون تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ علاقوں کے لوگ کی غیر ضروری نقل و حرکت، تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیوں اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔ 

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی جبکہ متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔