LIVE

وزیراعظم کا کورونا سے جاں بحق پارٹی کارکن کے انتقال پر اظہار افسوس

ویب ڈیسک
May 15, 2021
 

کورونا وبا کے باعث آج ہم نے ایک بے لوث نوجوان کارکن زاہد مہمند کھو دیا، وزیراعظم عمران خان— فوٹو  بشکریہ وزیراعظم ٹوئٹر

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے پارٹی کارکن زاہد مہمند کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث آج ہم نے ایک بے لوث نوجوان کارکن زاہد مہمند کھو دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ  زاہد نے پشاور میں ہماری جماعت کو نچلی ترین سطح تک منظم کرنے کیلئے کام کیا، میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سب حفاظتی تدابیر اپنائیں اور ماسک کا استعمال اپنا معمول بنائیں۔