لاہور کے انارکلی بازار میں لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں پر ایس ایچ او کے تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی، ڈی آئی جی نے انکوائری کے بعد ایس ایچ او کو معطل کر دیا۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا کہ انار کلی بازار بند ہے اور پولیس اہلکار موٹر سائیکل سواروں پر ڈنڈے برسارہے ہیں ۔
ایس پی سٹی کی انکوائری رپورٹ میں ایس ایچ او نیو انارکلی محمد احمد پر اختیارات سے تجاوز ثابت ہوگیا جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او کو معطل کر دیا ۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ شہریوں سے ناروا سلوک ایس او پیز پر عمل د رآمد کا کوئی طریقہ نہیں۔