LIVE

چوہدری شجاعت کی تمام مذاہب کے لوگوں سے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنے کی اپیل

ویب ڈیسک
May 02, 2021
 

پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کورونا وبا کے پیش نظر عید الفطر کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں سے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنے کی اپیل کردی۔

اپنے بیان میں چوہدری شجاعت کا کہنا تھاکہ عید پر دنیا بھر کے مسلمان اور تمام مذاہب کے لوگ اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں اور  اپنی غلطیوں کوتاہیوں کا اعتراف کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم عہد کریں کہ آئندہ اللہ کے احکامات پر سچے دل سے عمل کریں گے، ایسا کرنے سے ہی اللہ کی رحمت نازل ہوگی۔