LIVE

پنجاب میں کے مختلف شہروں میں ماسک نہ پہننے پر درجنوں افراد گرفتار

ویب ڈیسک
May 02, 2021
 

پنجاب کے مختلف شہروں میں کورونا ایس اوپیز  کی خلاف ورزی پر کریکٹ ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

صوبے کے مختلف شہروں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے فیس ماسک پہنے بغیرگھومنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

فیصل آباد میں کورونا ماسک پہنے بغیر گھومنے والے 15 افراد  کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 19دکانیں، ریسٹورنٹس سیل  اور6 مسافر گاڑیاں بند کردی گئیں۔

گوجرانوالا میں   121 دکانیں سیل  اور ماسک اورایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر193 مقدمات قائم کیے گئے جب کہ سواریاں بٹھانے میں فاصلہ نہ رکھنے پر 9 گاڑیوں کے چالان کردیے گئے۔

لودھراں میں ماسک نہ پہننے پر 40 افراد گرفتار کیے گئے جب کہ  نارووال میں 90 دکانداروں پر مقدمات درج اور 77  کوگرفتار کرلیا گیا ۔

ملتان میں کورونا سے بچاو کے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر 39 کاروباری مراکز سیل کر دیے گئے ، 1 شخص گرفتار ، 1 مقدمہ درج اور 9 مسافر بسوں کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔