پشاور میں کالعدم تنظیم کےلیے چند جمع کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کرلیےگئے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) کے مطابق پشاور میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردگرفتار کیےگئے اور ان سے ایک لاکھ روپے سے زائد رقم بھی برآمد کرلی گئی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردکالعدم تنظیم کےلیے چندہ اکٹھا کر رہےتھے، ملزمان سے ایک لاکھ روپے سے زائد چندے کی رقم ، موبائل فون اورلیٹر پیڈز بھی برآمد کرلیے گئے۔