LIVE

فیس بک نے ہیش ٹیگ ’ریزائن مودی‘ سے کی گئی پوسٹس چند گھنٹوں تک غائب رکھیں

ویب ڈیسک
April 29, 2021
 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے  ہیش ٹیگ ’ریزائن مودی‘ سے کی گئی پوسٹس چند گھنٹوں تک Hide کردیں۔

انٹرنیشنل میڈیاپر خبر آنے پر فیس بک نے اپنے اقدام کو غلطی قرار دیتےہوئے ہیش ٹیگ تین گھنٹے بعد بحال کردیا۔

گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ریزائن مودی کے ہیش ٹیگ کےساتھ کی گئی پوسٹس کو کمپنی کی جانب سےتین گھنٹے تک عارضی طورپر hide کردیاگیا۔

hide کی گئی پوسٹس پر تحریر تھا کہ یہ مواد کمیونٹی اسٹینڈرڈز کیخلاف تھا۔ بین الاقوامی میڈیاپر مودی ریزائن ہیش ٹیگ کے Hide کرنےکی خبر آنےپر تین گھنٹوں بعد اسے بحال کردیاگیا۔

فیس بک ترجمان نے کہا کہ انہوں نے بھارتی حکومت کےکہنے پر نہیں بلکہ غلطی سے CONTENT HIDE کیا۔

گذشتہ ہفتے بھارتی حکومت نے ٹوئٹر کو کوروناوبا سے صحیح طریقےسےنہ نمٹنے سے متعلق مودی کیخلاف 50سے زائد ٹوئٹس ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

وال اسٹریٹ جنرل کا بھی کہناہے فیس بک، انسٹاگرام نے بھارتی حکومت کےکہنے پر مودی کیخلاف پوسٹس کو بلاک کیا ہے۔