LIVE

سندھ: یکم مئی کو عام تعطیل، این اے 249 کے رہائشیوں کی 29 اپریل کو چھٹی ہوگی

ویب ڈیسک
April 28, 2021
 

سندھ میں مزدوروں کےعالمی دن پریکم مئی کوعام تعطیل کااعلان کردیا گیا— فوٹو: فائل

سندھ میں مزدوروں کےعالمی دن پریکم مئی کوعام تعطیل کااعلان کردیا گیا۔

محکمہ محنت و افرادی قوت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں یکم مئی کو عام تعطیل کے ساتھ ساتھ این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخاب  والے دن فیکٹری ملازمین کو چھٹی دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

محکمہ محنت و افرادی قوت نے فیکٹری ملازمین کے لئے 29 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ این اے 249 کے حلقے میں میں رہنے والے مزدور، فیکٹری ملازمین کے لیے 29اپریل کو عام تعطیل ہوگی۔