LIVE

سوشل میڈیا پر خوبصورت نظر آنے کیلئے آمنہ الیاس کے مداحوں کو مشورے

ویب ڈیسک
April 28, 2021
 

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس نے مداحوں کو سوشل میڈیا پر خوبصورت نظر آنے کے لیے مشورے دیے۔

اداکارہ ان دنوں فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منفرد ویڈیوز کے حوالے سے کافی مقبول ہیں اور اب اداکارہ نے اپنی نئی ویڈیو میں مداحوں کو فلٹرز کا استعمال سکھایا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ فٹ دکھنا کوئی بڑی بات نہیں ہے، بس اس کے لیے آپ کے پاس سوشل میڈیا پرتھوڑے سے فولوورز ہونے چاہئیں اور آپ کو فوٹو شاپ چلانا آنا چاہیے ۔

آمنہ الیاس کے مطابق فٹ دکھنے کے لیے جم جانے کی بھی کوئی ضرورت نہیں، بس جم جائیں اور اپنی فوٹوز کھینچیں۔

اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں مداحوں کو فلٹرز کا استعمال سکھایا کہ کس طرح آپ ایڈیٹنگ اور فلٹرز کا استعمال  کرتےہوئے تصویروں میں کالی رنگت کو گورا چٹا اور مثالی نین و نقوش کا مالک دکھاسکتے ہیں۔

اداکارہ کی ویڈیو کو اب تک لاکھوں سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے، یہی نہیں اداکارہ ایمن خان، منال خان، صدف کنول، انوشے اشرف، گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے بھی آمنہ الیاس کی اس ویڈیو پر ہنستے ہوئے پسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے۔