LIVE

شدید گرمی میں جسم کیلئے فائدہ مند’ کچی لسی‘

ویب ڈیسک
April 28, 2021
 

فوٹو فائل

گرمی کے موسم میں کچی لسّی کا استعمال جسم کا درجہ حرارت نارمل رکھتا ہے اور یہی نہیں کچی لسی جگر کو ٹھنڈک پہنچاتی ہے اور گرمی کی شدت کو کم کرتی ہے۔

تو آئیے اب یہ جانتے ہیں کہ مزیدار سی کچی لسی کیسے بنائی جائے؟

درکار اجزاء

دہی۔ آدھا کلو

دودھ۔ ایک کپ

بُھنا ہوا زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ

کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ

نمک۔ حسبِ ذائقہ

برف۔ حسبِ ضرورت

ٹھنڈا پانی۔ آدھا کپ

ترکیب:

تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کرلیں اور پھر مزیدار ٹھنڈی کچی لسّی گلاس میں نکال کر پیش کریں۔

 اب تو مختلف فلیورز کی لسّی بھی خاص طور سے پسند کی جارہی ہےجن سے نہ صرف افطار کا مزہ دوبالا ہوسکتا ہے بلکہ جسم کو تقویت ملتی ہے۔ 

نوٹ: رمضان  سے متعلق دیگر معلومات کے لیے آپ ہماری ویب سائٹ ramadan.geo.tv پر بھی کلک کر سکتے ہیں۔