LIVE

قطر میں داخل ہونے والے پاکستانیوں کیلئے نئی ہدایات جاری

ویب ڈیسک
April 26, 2021
 

قطر کی حکومت کی جانب سے جاری نئی ہدایات کے مطابق مملکت میں آنے والے پاکستانیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ اور 10 روز کا قرنطینہ بھی لازمی ہوگا— فوٹو: فائل

دوحہ: قطر میں داخل ہونے والے پاکستانیوں کیلئے نئی ہدایات جاری کردی گئیں۔

قطر کی حکومت کی جانب سے جاری نئی ہدایات کے مطابق مملکت میں آنے والے پاکستانیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ اور 10 روز کا قرنطینہ بھی لازمی ہوگا۔

پرواز سے 48 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا، تمام مسافروں کو مقررہ مراکز اور ہوٹلز میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔

ایڈوائزری کے مطابق نئی ہدایات کا اطلاق ویکسین لگانے والے پاکستانیوں پر بھی ہوگا۔