عراق کے دارالحکومت بغداد کے کورونا اسپتال میں آگ لگنے سے 82 افراد جاں بحق اور 110 زخمی ہو گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز بغداد کے ابن الخطیب اسپتال میں آکسیجن کا سلنڈر پھٹنے سے کورونا آئی سی یو میں آگ لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر حصوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
عراقی وزارت صحت کے مطابق کورونااسپتال میں آگ لگنے سے 82 افراد جاں بحق اور 110 زخمی ہوئے ہیں۔
ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ غفلت اور لاپرواہی کو قرار دیا گیا۔
دوسری جانب عراقی وزیراعظم نے وزیر صحت کو عہدے سے ہٹا کر تحقیقات کا حکم دے دیا۔